آج شام چاربجے آئے گا سی بی ایس ای کے دسویں کلاس کا نتیجہ ،اس طرح دیکھیں اپنا رزلٹ

نئی دہلی

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان آج شام 4 بجے کیا جائے گا۔ نتائج کے اعلان کے تعلق سے معلومات انسانی وسائل کی وزارت کے سکرٹری انل سوروپ نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔ سال رواں 10 ویں کلاس کے امتحان کے لئے کل 1638428 طالب علم شامل ہوئے ہیں۔

سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس کا امتحان کافی سرخیوں میں رہا ہے کیوں کہ ریاضی کا پیپر لیک ہوگیا تھا جسکے بعد حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرناپڑا۔ پہلے ریاضی کا پیپرمنسوخ کر دیا گیا تھا، لیکن بعد میں سی بی ایس ای بورڈ نے امتحان دوبارہ نہ کروانے کا فیصلہ لیا تھا۔

سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج سرکاری ویب سائٹ cbse.nic.in، cbseresults.nic.in، results.nic.in پر دستیاب ہون گے، اس سال سی بی ایس ای 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے امتحانات میں 28 لاکھ سے زیادہ طالب علم شامل ہوئے تھے، 10 ویں کلاس کے امتحان کے لئے کل 16،38،428 طالب علم شامل ہوئے ہیں، سی بی ایس ای بورڈ کی 10 ویں کے امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوکر 4 اپریل تک جاری رہے تھے۔

ایسے دیکھیں اپنے نتائج:

  • سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹnic.in یا cbseresults.nic.in پر جائیں.
  • اس کے بعد کلاس -10 ویں رزلٹ آپشن پر کلک کریں۔
  • اپنا رول نمبر اور باقی تفصیل ڈال کر اسے سبمٹ بٹن پر کلک کریں۔

 

SHARE