سی بی ایس ای کے 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان۔ 86.7 فیصد بچے کامیاب

نئی دہلی :

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی طرف سے 10 ویں کلاس بورڈ (10th Result 2018) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے طے شدہ وقت سے قبل ہی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔اس سال امتحانات میں 86.7 فیصد بچے کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں طالبات نے پھر طلبہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 88.67 رہا ہے جبکہ طلبہ کی کامیابی کا فیصد 85.32 ہے۔

سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس میں اس بار 27476 بچوں نے 95 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں۔ 131493 طلباء کے نمبر 90 فیصد سے زائدہیں جبکہ 131493  بچوں نے 80 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ گروگرام کے پرکھر متل، بجنور کی رِم جھِم اگروال، شاملی کی نندنی گرگ اور کوچی کی شری لکشمی نے 500 میں سے 499 نمبرات حاصل کئے ہیں۔

 

 

 

SHARE