چین نے امریکہ کو دیکھایا ٹھینگا ،ایران سے تیل خرید نے کا فیصلہ

بیجنگ(ایم این این)
چین سے ایران سے کروڈ آئل خریدنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب فرانس کی ایک بڑی آئل کمپنی ٹوٹل سمیت اکثر یورپی کمپنیوں سے واشنگٹن کی جانب سے رد عمل کے خوف سے ایران سے اپنا کاروبار سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔
امریکہ ایران کو اس کے متنازع جوہری پروگرام پر نئے سرے سے مذاکرات کرنے اور مشرق وسطیٰ میں اس کا اثرو رسوخ گھٹانے کے لیے دباو¿ بڑھانے کی غرض سے اس کے تیل کی برآمد روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازع شروع ہونے کے بعد واشنگٹن سے امریکی خام تیل کی درآمد روک دی ہے اور کہا ہے کہ وہ یک طرفہ پابندیوں کے خلاف اور ایران کے ساتھ اپنے تجارتی رابطوں کے حق میں ہے۔
خبررساں ادارے روئیٹرز نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی تیل کے چینی خریداروں نے اپنی تقریباً تمام درآمدات کے لیے ایرانی آئل ٹینکر کمپنی این آئی ٹی سی کی جانب منتقل کر دیں ہیں۔

SHARE