جب تک شہر میں خوبصورت خواتین رہیں گی تب تک ریپ کے واقعات ہوتے رہیں گے:فلپائن صدر

” فوجیوں کو تین خواتین سے ریپ کرنے کی اجازت ہے۔ وہ کسی بھی گھر کی تلاشی لے سکتے ہیں اور کسی کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں۔ ان کو پوری چھوٹ ہے

فلپائن (ایم این این )
فلپائن کے صدر روڈریکو دوتیرتےاپنے متنازعہ بیانوں کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دوتیرتے نے ایک مرتبہ پھر خواتین کو لیکر قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ انہوں نے عصمت دری کے بڑھتے واقعات کیلئے “خواتین کی خوبصورتی” کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
روڈریکو دوتیرتےکے مطابق ان کے شہر میں ریپ کے واقعات بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہاں کافی زیادہ تعداد میں خوبصورت خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا ، جب تک شہر میں زیادہ خوبصورت خواتین رہیں گی تب تک ریپ کے واقعات ہوتے رہیں گے”۔
فلپائن کی خواتین تنظیم نے صدر روڈریکو دوتیرتےکے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کواتین تنظیم نے کہا ” ہم ایسے گندے بیان قبول نہیں کریں گے۔ خاص کر ملک کے صدر کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے۔ ایسے بیانات سے ریپ کو اور بڑھاوا ملے”۔خواتین پر صدر روڈریکو دوتیرتے ہمیشہ اس طرح کے بیان دیتے رہتے ہیں۔ اس سال جون میں ساو¿تھ کوریا میں روڈریکو دوتیرتےنے منچ پر فلپائن کی ایک خاتون کے لبوں پر کس کر لیا تھا۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/281653112562641/

اس سے پہلے صدر روڈریکو دوتیرتے یہ بھی کہہ چکے ہیں ” فوجیوں کو تین خواتین سے ریپ کرنے کی اجازت ہے۔ وہ کسی بھی گھر کی تلاشی لے سکتے ہیں اور کسی کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں۔ ان کو پوری چھوٹ ہے۔ اگر مارشل لا کے دوران آپ تین خواتین کا ریپ کردیتے ہیں میں آپ کیلئے جیل چلا جاو¿ں گا”۔

SHARE