مودی کو عوام نے رام کا وکیل بنایاتھا وہ مسلم عورتوں کے وکیل بن گئے ،پورا ہندو سماج شرمندہ ہے :پروین توگڑیا

رام کے نام پر ووٹ لینے والے آج انہیں بھلا کر تین طلاق کا قانون بناکر مسلم بیویوں کے وکیل بن گئے ہیں۔

شا ہجہاںپور(ایم این این )
سخت گیر ہندو کی شبیہ رکھنے والے انترراشٹریہ ہندو پریشد کے بانی پروین توگڑیا نے طلاق ثلاثہ آرڈیننس کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ سادھا اور کہا کہ رام مندر کے نام پر ووٹ لینے والے آج ہندو مسائل کو بھول کر مسلم بیویوں کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔ توگڑیا نے کہا ”رام کے نام پر ووٹ لینے والے آج انہیں بھلا کر تین طلاق کا قانون بناکر مسلم بیویوں کے وکیل بن گئے ہیں۔“انترراشٹریہ ہندو پریشد کے بانی پروین توگڑیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دوہرا کردار سامنے آ چکا ہے کیونکہ ایس سی-ایس ٹی قانون کی بات آنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ اس معاملے میں کورٹ نہیں پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی جبکہ رام مندر کی بات اٹھتی ہے تو کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ نہیں کورٹ فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ پاکستان کی حرکتوں پر نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ایک سر کے بدلے دس سر لاو¿ں گا لیکن یہ تو اس کا الٹا ہورہا ہے۔ پاک بار بار ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ناپاک حرکتیں کر رہا ہے اور یہ نریندر مودی پاکستان کے وزیر اعظم کے مداح بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستائش کرنا بند کر کے پاکستان کو سبق سکھایا جائے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دی جائے۔اتر پردیش میں شاہ جہاں پور میں جلال آباد پہنچے ڈاکٹر توگڑیا نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام نے ان کو رام کا وکیل بنا کر بھیجا تھا لیکن وہ تو مسلم خواتین کے وکیل بن کر رہ گئے۔ یہی نہیں مودی نے تو ہندو¿ں کو شرمندہ کر دیا ہے۔

SHARE