اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سشما سورج کا خطاب ،حسب روایت پاکستان پر لگائے سنگین الزامات

۔ امریکہ میں 11/9کے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو تو سزا مل گئی لیکن 26/11 کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان میں کھلے عام گھوم رہا ہے ، ریلیاں کررہاہے

نیویارک(ایم این این )
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شسما سوراج نے کہاکہ پاکستان مسلسل دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے نیز بین الاقوامی دہشت گردوہاں کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دہشت گردی کی لعنت کہیں آہستہ، کہیں تیز رفتار سے ہر ملک تک پہنچ گئی ہے۔ ہندستان طویل عرصہ سے دہشت گردی کی مار جھیلتا آرہا ہے۔ ہمیں دکھ ہے کہ ہمارے یہاں سرحد پار سے اپنا پڑوسی ہی دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان نے نہ صرف دہشت گردی پھیلانے بلکہ دہشت گردی کو مسترد کرنے میں بھی مہارت حاصل کرلی ہے۔ امریکہ میں 11/9کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہوئے حملے کو دہشت گردی کا سب سے بڑابراکہا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہی اس کا ماسٹر مائنڈ اوسامہ بن لادن ملا جسے امریکہ اپنا سب سے بڑا دشمن مانتا تھا۔ لیکن خود کو امریکہ کا قریبی دوست بتانے والے پاکستان نے اسے اپنے چھپا رکھا تھا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دہشت گردی کی لعنت کہیں آہستہ، کہیں تیز رفتار سے ہر ملک تک پہنچ گئی ہے۔ ہندستان طویل عرصہ سے دہشت گردی کی مار جھیلتا آرہا ہےوزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی ہمت دیکھےئے نہ چہرے پر جھینپ اور نہ ماتھے پر شکن۔ امریکہ میں 11/9کے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو تو سزا مل گئی لیکن 26/11 کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان میں کھلے عام گھوم رہا ہے ، ریلیاں کررہاہے ۔

SHARE