اسلام ہمیشہ انصاف ،مساوات ،آزادی اور بھائی چارگی کی بات کرتاہے :مولانا توقیر احمد قاسمی

اسلام ایک آفاقی ،عالمگیر اور دائمی مذہب ہے ،یہ صرف عبادت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ہمہ گیر مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں انسانیت کی رہنما ئی کی ہے
دیوبند (ملت ٹائمز)
اسلام ایک آفاقی ،عالمگیر اور دائمی مذہب ہے ،یہ صرف عبادت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ہمہ گیر مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں انسانیت کی رہنما ئی کی ہے ۔خواتین ،غریبوں ، کمزورں اور پسماندہ طبقات کا محافظ ہے ۔اسلام انصاف ،مساوات ،آزادی اور سبھی کی ترقی کی بات کرتاہے ۔اسلام کے مطابق چلنے والی حکومتیں سب سے کامیاب اور قابل فخر ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی نے جمنانگر میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مولانا توقیر احمد قاسمی نے متعدد واقعات بھی سنائے اس موقع پر پروفیسر راما کرشن راو¿ کی کتاب ” ”Muhammad the prophet of islam”کا بھی ذکر کیا اس کتاب میں پروفیسر راما کرشن راو¿ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی شعبے ہو سکتے ہیں سب کے اندر محمد ہیرو ہیں ،مولانا نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن و شانتی کا ماحول بنے تواخلاق محمدی کو اپنانا پڑے گا حضور کے اخلاق کو جہاں بھی اپنایا جائے گا وہاں امن و شانتی کی فضا ضرور قائم ہوگی ،حضور نے فرمایا لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملو ،اسی طرح فرمایا جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو جو براکرے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کرو اگر ہم اس طریقہ ا ور اصول کو اپنائیں گے تو دنیا ضرور امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

SHARE