معروف افسانہ گار ساحل احمد شدید بیمار ،ایک ماہ سے مسلسل آئی سی یو میں زیر علاج

نئی دہلی (ملت ٹائمز عارفہ حیدر خان )
معروف افسانہ نگار اور ڈیڑھ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ساحل احمد ان دنوں شدید بیمار ہیں اور ہولی فیملی ہسپتال کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہاہے ۔ملت ٹائمز کو یہ اطلاع افسانہ نگار ساحل احمد کی اہلیہ نے فون کرکے دیا ۔انہوں نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ چار ماہ سے شدید علیل ہیں،جولائی میں نمونیا ہوگیاتھا جس افاقہ مل گیاتھا ،بعد میں انفیکشن کی وجہ سے طبعیت بیحد نازک ہوچکی ہے اور تقریبا ایک ماہ سے وہ ہولی فیملی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں ۔
واضح رہے کہ ساحل احمد معروف افسانہ نگار اور ڈیڑھ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں ،ادب اور افسانہ کی دنیا میں ان کا ایک نمایاں اور اہم مقام ہے ،ان کی اہلیہ اور بیٹی نے سعدیہ خان نے ملت ٹائمز کے ذریعہ دعاءصحت کی اپیل کی ہے ۔

SHARE