اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خاں کی یاد میں تقریب کا انعقاد ،سماج کو تعلیم یافتہ بنانے کا عزم

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سر سید ریسرچ سینٹر اور دہلی انسٹی ٹیوٹ آف پیر امیڈیکل سینٹر کے اشتراک سے گذشتہ دنوں جامعہ نگر میں علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی یادمیں ایک توسیعی لیکچر کا اہتما م کیاگیا جس میں اے ایم یو کے ابنائے قدیم اور دانشوران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اے ایم یو کے سابق طالب علم پروفیسروسیم خان ۔پروفیسر عزیز الدین حسین ۔پروفیسر رضوان قیصر ۔ڈاکٹر شاداب محمد ۔مدثر حیات اور خسرو خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طو رپر سیدکے تعلیمی مشن کو عام کرنے اور سماج کو تعلیم یافتہ بنانے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہاکہ سر سید نے جو چراغ جلایاہے وہ قوم کیلئے مشعل راہ ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے پوری مسلم قوم کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر سر سید ریسرچ سینٹر کے صدر کشور خان نے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کے قیام کا مقصد بتایا اور کہاکہ 2016 میں اس تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔

SHARE