الٰہ باد ۔(ملت ٹائمز)
الٰہ باد ہا ئی کورٹ کے کیمپس میں قائم مسجد کو ہٹانے کے مقدمے میں عدالت عظمیٰ نے مسجد کو پہلے کی حالت میں قائم رکھنے کا حکم سنایا ہے۔الٰہ باد ہائی کورٹ کے کیمپس میں قائم مسجد کو ہٹانے کے مقدمے میں عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش حکومت اور الٰہ باد ہایئ کورٹ رجسٹرار کو نوٹس جاری کیا ہے۔پچھلی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں دونوں فریق مسئلے کو سلجھا لیں۔وہیں نومبر 2017 میں الٰہ باد ہا ئی کورٹ نے کہا تھا کہ زمین قبضہ کرکے مسجد کی تعمیر کی گئی جو کہ غیر قانونی ہے۔کورٹ نے تین مہینے کے اندر مسجد ہٹاکر زمین کورٹ کو واپس دینے کو کہا تھا، اسی فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلینج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کی کورٹ میں مسجد کی طرف سے وکالت کرتے ہو ئے کپل سبل نے کہا تھا کی یہ مسجد 1959 میں بنی تھی ، عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ آپسی سمجھوتہ کر لیں جبکی جسٹس چندراچوڑ نے کہا تھا کہ مسجد کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے۔






