2019 کے عام انتخابات میں 2014 جیسی جیت دہرانے کے لیے یہ نعرہ لگائے گی بی جے پی ۔ 12جنوری سے ہوگی مہم کی شروعات

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہمارا زور نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں، فوجیوں پر رہے گا۔ پارٹی کی اپنی انتخابی حکمت عملی کے تحت کسانوں، قبائلیوں، دلتوں، خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں کسان کنبھ، برسا گرام سبھا، بھیم سمرستا ، اجولا رسوئی پروگرام منعقد کرنے کا وسیع پروگرام ہے
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
2014 لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو2019 میں دوبارہ دوہرانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے۔ہندی پٹی کے تین ریاستوں میں شکست کے بعد اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں 2014 جیسے نتیجے دہرانے کے لئے کوشاں بی جے پی ’نیشن ود نمو‘ اور ’پہلاووٹ مودی کے نام‘ مہم کے ذریعے نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کو دے گی۔بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ بی جے پی کا منتر سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہے۔آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہمارا زور نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں، فوجیوں پر رہے گا۔ پارٹی کی اپنی انتخابی حکمت عملی کے تحت کسانوں، قبائلیوں، دلتوں، خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں کسان کنبھ، برسا گرام سبھا، بھیم سمرستا ، اجولا رسوئی پروگرام منعقد کرنے کا وسیع پروگرام ہے۔پارٹی 12 جنوری کو ’نیشن ود نمو‘ مہم کو باضابطہ طور پر آگے بڑھائے گی۔ اس کے تحت آنے والے وقت میں ’نیشن ود نمو والنٹیئر‘ کے ذریعے ملک میں 50 لاکھ نوجوانوں کو یقین دلایا جائے گا۔ساتھ ہی پارٹی 15 جنوری سے 10 فروری تک ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں نوجوان پارلیمنٹ پروگرام منعقد کرے گی۔بی جے پی نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں پر خاص زور دیا ہے اور انہیں پارٹی سے منسلک کرنے کے لئے ’پہلا ووٹ مودی کے نام‘ پہل شروع کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ پروگرام میں 2000 میں جنم لینے والے اور 2019 کے انتخابات میں اہل ووٹروں کا ذکر کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی بی جے پی اس اقدام کو آگے بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست ملی ہے، جہاں لوک سبھا کی 65 سیٹیں ہیں۔بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں 62 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔لیکن اسمبلی انتخابات کے نتائج کی بنیاد پر 2019 میں یہ تعداد گھٹ کر آدھی رہ سکتی ہے۔ایسے میں پارٹی اس ہار سے ابھرکر لوک سبھا انتخابات کے لئے کمر کسنے میں مصروف ہے۔ہندی پٹی میں ہوئے نقصان کی تلافی پارٹی جنوبی، وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں سے کرنے کی تیاری میں ہے۔اس مقصد سے وزیر اعظم مودی کیرل، مغربی بنگال، اڑیسہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں دو درجن سے زیادہ ریلیاں کریں گے۔ان علاقوں سے لوک سبھا کی 122 سیٹیں آتی ہیں۔بی جے پی عہدیدار نے بتایا کہ آنے والے انتخابات میں کسان اور زرعی شعبے اہم مسئلہ بننے جا رہا ہے۔ایسے میں کسان خاندانوں تک اس وسیع پروپیگنڈے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔کسان کو شامل کرنے کی پہل کے تحت تین سطح پر کام کیا جا رہا ہے۔مرکزی اور ریاستی ٹیم کے ساتھ ضلع انچارج کو اس کام میں لگایا گیا ہے۔

SHARE