چین نے پھر کیا ویٹو کا استعمال ۔مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں عالم دہشت گرد قرار دینے کیلئے پیش ہوئی تھی قرار داد

بیجنگ(ایم این این )
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے ایک بار پھر ہندوستان کی قرار داد ویٹوکو کردیاہے جس میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد ٹھہرانے کا مطالبہ کیاگیاتھا ۔
میڈیا کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گلوبل دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے قرار داد کو چین نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے ۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اس قرار داد سے متعلق پہلے بھی کئی بار اپنا موقف دے چکا ہے ،چین پہلے 3بار مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیر پا نتائج کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ،چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس نے ہندوستان کی درخواست پر سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد جمع کرائی تھی۔
۔

SHARE