وزیر اعظم مودی کی بایو فلم کے ساتھ نمو ٹی وی پر بھی الیکشن کمیشن کی پابندی

نئی دہلی 10اپریل ( آئی این ایس انڈیا )
الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بنی بایو فلم کی نمائش اور نمو ٹی وی پر الیکشن ہونے تک روک لگا دی ہے۔ کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو کہا کہ بایو فلم پر پابندی کا حکم نمو ٹی وی پر بھی لاگو ہوتا ہے، جسے انتخابات کے دوران نشر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ افسر نے حکم کے ایک پیراگراف کا ذکر کیا جس کے مطابق کسی بھی قسم کی مصدقہ مواد سے متعلق کوئی بھی پوسٹر یا تشہیری مواد، جو براہ راست یابالواسطہ طور پر کسی امیدوار کی انتخابی امکان میں اضافہ، وہ مثالی ضابطہ اخلاق کا اطلاق رہنے والے علاقہ میں الیکٹرانک میڈیا میں دکھایا نہیں جائے گا۔ واضح ہو کہ الیکشن کمیشن نے بدھ کو نریندر مودی کی بایو فلم کے ریلیز پر لوک سبھا انتخابات ہونے تک روک لگا دی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ ایسے کسی بھی مواد کو نہیں دکھایا جا سکتا، جو انتخابات میں تمام دعویداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصول سے میل نہ کھاتا ہو۔ کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا اس سے جڑے کسی بھی شخص پر مبنی سوانح عمری کے طور پر اس کی تعریف جو انتخابات کے دوران تمام دعویداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصول سے مطابقت نہ کرتا ہو، وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اطلاق تک الیکٹرانک میڈیا میں دکھایانہیں کیا جانا چاہئے۔

SHARE