راہل نام کے لڑکے کو راہل گاندھی نے اپنے پاس اسٹیج پر بلایا اور اس سے ہاتھ ملایا۔راہل گاندھی نے اس دوران راہل کی ملاقات اسٹیج پر موجود تیجسوی یادو سے بھی کروائی
سمستی پور، 26 اپریل(آئی این ایس ملت ٹائمز)
کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بہار کے سمستی پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔راہل گاندھی نے اس دوران پی ایم مودی پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے آپ سے بینک اکا¶نٹ کھلوائے،بینک اکا¶نٹ کا کیا فائدہ جب اس میں پیسہ نہیں ہو۔میں لاکھوںکروڑ روپے 25 کروڑ لوگوں کے اکا¶نٹ میں ڈالنا چاہتا ہوں،ہماری انصاف منصوبہ بندی کا سب سے زیادہ فائدہ بہار کی عوام کو ہونے والا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ 5 کروڑ خاندان کے بینک اکا¶نٹ میں مہینے کی پہلی تاریخ کو 6 ہزار روپے آ جائیں گے،پی ایم مودی نے آپ سے جھوٹ بولا،ہم آپ کے اکا¶نٹ میں سال میں 72 ہزار روپے ڈال کر دکھائیں گے۔کانگریس صدر نے کہا کہ پہلے نعرہ چلتا تھا اچھے دن آئیں گے، دو سال کے اندر نعرہ آیا چوکیدار چور ہے،ہم انل امبانی جیسے لوگوں کی جیب سے پیسہ نکال کر آپ کی جیب میں ڈالیں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ میڈل کلاس سے پی ایم مودی کہتے ہیں کہ کانگریس انصاف منصوبہ دینے جا رہی ہے،میں بہار کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایک پیسہ آپ کی جیب میں سے نہیں جائے گا،یہ پیسہ انل امبانی کی جیب سے آئے گا،لاکھوں لوگوں کو انصاف کی منصوبہ بندی سے روزگار ملے گا،45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے،22 لاکھ سرکاری نوکری آج خالی ہے۔کام کے وعدے پر بولنے کے درمیان راہل نے بھیڑ میں موجود ایک لڑکے کو کھڑا کیا،حیران کرنے والی بات یہ رہی کہ جو لڑکا کھڑا ہوا اس کا بھی نام راہل تھا۔راہل نام کے لڑکے کو راہل گاندھی نے اپنے پاس اسٹیج پر بلایا اور اس سے ہاتھ ملایا۔راہل گاندھی نے اس دوران راہل کی ملاقات اسٹیج پر موجود تیجسوی یادو سے بھی کروائی۔انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ 1 سال کے اندر راہل جیسے نوجوانوں کو روزگار دوں گا،میں وعدہ کرتا ہوں کہ 22 لاکھ سرکاری نوکری آپ کے حوالے کر دوں گا۔راہل گاندھی نے کہا کہ وجے مالیا، نیرو مودی جیسے لوگ آج ملک سے باہر ہیں،بہار کا کوئی کسان قرض متحمل نہیں ہو تو وہ جیل کے اندر ہوتا ہے،ہم نے وعدہ کیا کہ کوئی بھی کسان قرض نہ لوٹانے کے لئے جیل میں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی سرجیکل اسٹرائک کی بات کرتے ہیں،ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے بتانے کو،پی ایم مودی کسانوں کے بارے میں نہیں بات کرتے ہیں،72 ہزار روپیہ سالانا یہ ہماری غربت پر سرجیکل اسٹرائک ہے،اگلے 5 سال غربت پر سرجیکل اسٹرئک ہوگی،ہم کسانوں کے لیے الگ بجٹ لائیں گے۔
https://www.facebook.com/IndianNationalCongress/videos/2033596333611501/






