نئی دہلی (ایم این این )
ریسرچ اسکالرز فورم، شعبہ¿ عربی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے زیر انتظام بروز جمعہ سہ پہر میر تقی میر ہال میں ’اندرون وبیرون ہند میں عربی زبان وادب‘ کے مرکزی موضوع پردو روزہ قومی سیمینارکاافتتاح عمل میں آیا۔افتتاحی جلاس کے صدر سفیر مراکش برائے ہند عزت مآب محمد المالکی کا صدر شعبہ¿ عربی پروفیسر حبیب اللہ خان نے اور مہمان خصوصی پروفیسر زبیر احمد فاروقی کاپروفیسرمحمد ایوب ندوی نے گلدستہ پیش کرکے پر تباک خیر مقدم کیا،جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نسیم اختر ندوی نے انجام دیئے۔ سیمینار کا آغاز توحید عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ صدر شعبہ پروفیسر حبیب اللہ خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر سہ ماہی مجلہ الہند کے خصوصی شمارہ ’علامہ فراہی شخصیت اور کارنامے‘کا رسم اجراءبھی عمل میں آیا۔ دریں اثناءڈاکٹر ہیفاءشاکری نے مجلہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔بعد ازاںسفیر مراکش برائے ہند عزت مآب محمد المالکی اور پروفیسر زبیر احمد فاروقی نے اظہار خیال کیا۔اخیر میں ڈاکٹر عظمت اللہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر عبد الماجد قاضی، ڈاکٹر فوزان احمد، ڈاکٹر صہیب عالم،ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی، ڈاکٹر محفوظ الرحمن،نائب سفیرمحمد حسن کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرز اور طلبہ وطالبات موجود تھے۔






