حیدرآباد (ملت ٹائمز)
شیوسینا کے ذریعہ ہندوستان میں برقع پر پابندی عائد کیے جانے کے مطالبہ کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے شیو سینا کے اس بیان کو غرور پر مبنی بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ عدالت نے پرائیویسی سے متعلق اپنے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ برقع کا انتخاب بنیادی حق ہے۔ اسدالدین اویسی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ”برقع پر جو بیان شیو سینا نے دیا ہے اس کا مقصد ووٹوں کا پولرائزیشن کرنا ہے۔ اس لیے میری گزارش ہے انتخابی کمیشن سے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔“
واضح رہے کہ شیوسنا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مودی نے جس طرح سے سرجیکل اسٹرائک کیا ہے اسی طرح وہ ہندوستان میں برقعہ پر پابندی بھی عائد کریں ۔
Asaduddin Owaisi, AIMIM on Shiv Sena's proposal to ban burqa: Shiv Sena is ignorant, SC judgement on privacy clearly lays down that choice is now a fundamental right. It's a violation of the MCC, I request EC to take immediate note of it, it's an attempt to create polarization. pic.twitter.com/i8DNFaZ2zK
— ANI (@ANI) May 1, 2019