ڈاکٹر شکیل احمد کانگریس سے برطرف ۔مدھوبنی لوک سبھا حلقہ پر سب کی نظر

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
کانگریس سے اپنے سیئنر لیڈراور مدھوبنی لوک سبھا حلقہ سے ایم پی رہ چکے ڈاکٹر شکیل احمد کو برطرف کردیاہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری موتی لال وورا کے دستخط سے آڈر جاری ہواہے جس میں کہاگیاہے کہ پارٹی ٹائم لائن کی مخالفت کی وجہ سے ڈاکٹر شکیل احمد کو کانگریس کی رکنیت سے برطرف کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ بینی پٹی سے ایم ایل اے بھونا جھاکو بھی کانگریس نے برطرف کردیاہے ۔
ڈاکٹر شکیل احمد مدھوبنی لوک سبھا حلقہ سے مہاگٹھبندھن کے امیدوار بدری پروے کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں دوسری طرف ایم ایل اے بھونا جھابھر پور ان کا ساتھ دے رہی ہے ۔کانگریس نے اسی وجہ سے دونوں کے خلاف ایکشن لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل احمد آزاد امیدوار ہونے کے باوجود بی جے پی امیدوار اشوک یادو کو سخت ٹکر دے رہے ہیں اور اب مدھوبنی لوک سبھا میں لڑائی بی جے پی اور ڈاکٹر شکیل احمد کے درمیان ہے ۔ گٹھبندھن کی پارٹی وی آئی پی کے امیدوار بدری پروے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔6مئی کو پانچویں مرحلے میں مدھوبنی لوک سبھا سیٹ پر بھی ووٹنگ ہورہی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل احمد کانگریس کے سینئر اور خاندانی لیڈر رہے ہیں ۔ مرکزمیں وہ وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔