تری ونت پورم(ملت ٹائمز)
جنوبی ہندوستان کے مشہور صوبہ کیرلا میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد وہاں 6مئی سے رمضان کی شروعات ہوجائے گی اور آج شب میں وہاں نماز تروایح ہورہی ہے ۔ سعودی عرب میں بھی 6مئی کو یکم رمضان ہے ۔
واضح رہے کہ کیرالہ میں تقریبا ہر سال رمضان شوال سمیت پوری عربی تاریخ میں ہندوستان کے بقیہ صوبوں سے اختلاف رہتاہے ۔ وہاں کی تاریخ سعودی عرب کے موافق ہوتی ہے ۔ماہر فلکیات کے مطابق کیرالہ اور سعودی عرب کا مطلع ایک ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب اور کیرلہ میں ایک ساتھ چاند نظر آتے ہیں۔
ہندوستان کی بقیہ ریاستوں میں 7مئی بروز منگل کو یکم رمضان ہے ۔






