ایمرجنسی لینڈنگ کے روسی طیارہ حادثہ کا شکار۔ 41 افراد کی موت

ماسکو(ایم این این )
روس کے ماسکو میں ہوائی اڈے پر ہوئے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ روس کی تفتیشی کمیٹی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ٹی ایس ایس اے نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو بین ریاستی تفتیشی محکمہ کمیٹی کے نمائندے الینا ماروو ایا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ابھی تک 41 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جانچ کمیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جن میں سے 37 لوگ بچنے میں کامیاب رہے۔
واضح ر ہے کہ اتوار کو طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شیریمیتو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریباً 40 منٹ تک ماسکو علاقے میں چکر لگانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ طیارے میں آگ کی وجہ فی الحال آسمانی بجلی بتائی جا رہی ہیں۔ تفتیشی کمیٹی عینی شاہدین، ہوائی اڈے کے ملازمین سے حادثے کی وجوہات تلاش کرنے کے لئے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
دیگر رپورٹوں کے مطابق حادثے میں 10 سے زیادہ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس جے-100 مسافر طیارہ شمال مغربی روسی کے مرمانس? شہر کے لئے روانہ ہوا تھا جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے پانچ رکن سمیت 78 مسافر سوار تھے جنہیں باہر نکال لیا گیا ہے۔