اوکھلا میں مسلم رائے دہندگان کا نام فہرست سے غائب ۔ پولنگ بوتھ پر عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا

نئی دہلی (محمد معصوم ملت ٹائمز)
چھٹے مرحلے کی آج ووٹنگ جاری ہے اس دوران دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہورہی ہے ۔ماہ رمضان ہونے کی باوجود دہلی کے مسلم اکثریتی حلقوں میں پولنگ بوتھ پر رائے دہنگان بڑی تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور جوش وجذبہ نظر آرہاہے تاہم بے چین کرنے والی بات یہ ہے کہ مسلم رائے دہندگان کا نام ووٹرلسٹ سے بڑی تعداد میں غائب ہے ۔ ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ذاکر نگر کے ایک شہری نے بتایاکہ گھر میں ہم پندرہ آدمی ہیں لیکن ووٹرلسٹ میں صرف چار افراد کا نام ہے اور بھی کئی لوگوں نے ملت ٹائمز کے کیمر ہ پر اس طرح کی پریشانی بتائی ۔ یہاں کے رائے دہندگان کو ایک پریشانی یہ بھی ہورہی ہے کہ بیشتر لوگوں کو اپنے پولنگ بوتھ کا پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں پر جاکر ووٹ کریں ۔کس پولنگ بوتھ پر وہ جائیں۔ رائے دہندگان کی یہ بھی شکایت ہے کہ عوام میں ووٹ کے تئیں ابھی بھی مکمل بیداری نہیں ہے ۔لوگوں کو پولنگ بوتھ کا پتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہورہی ہے ۔خواتین کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامناہے۔

واضح رہے کہ اوکھلا مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ میں ہے جہاں سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی ۔کانگریس امیدوار اوندر سنگھ لولی اور بی جے پی امیدوار گوتم گھمبیر میدان میں ہیں ۔