ایک جگہ پچاس آدمیوں کے نماز تراویح پڑھنے سے بہتر ہے کہ دس دس آدمی کرکے پانچ جماعت پانج جگہوں پر منعقد کریں تاکہ حفاظ کرام کو سنانے کا موقع مل سکے
نئی دہلی (پریس ریلیز)
رمضان المبارک کی اہم عبادت روزہ اور تروایح ہے ۔قرآن کریم کا رمضان سے خصوصی تعلق ہے ۔ قرآن کریم نے مساوات ،انصاف آزادی اور تحفظ کادرس دیا ہے جو پوری دنیا کے آئین کی بنیاد ہے اور اسے ہمیں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے گذشتہ شب ختم تروایح کے موقع پر کیا ۔
ذاکر نگر میں واقع محمد شمیم اختراور محمد شبلی کے مکان پر پندرہ روزہ تراویح کی نماز حافظ محمد افسر اور محمد اوصاف ریاض نے مشترکہ طور پر پڑھائی اس موقع شمس تبریز قاسمی نے دونوں طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حفاظ کرام کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ مکانات میں ،آفسوں میں اور دیگر مقامات پر تراویح کا اہتمام ہونا چاہیئے تاکہ حفاظ کرام کو قرآن سنانے کا موقع مل سکے ۔ ایک جگہ پچاس آدمیوں کے نماز تراویح پڑھنے سے بہتر ہے کہ دس دس آدمی کرکے پانچ جماعت پانج جگہوں پر منعقد کریں تاکہ حفاظ کرام کو سنانے کا موقع مل سکے ۔انہوں نے اہل خانہ محمد شمیم اختر ،محمد شبلی اور دیگر لوگوں کو بھی تروایح کا انعقاد کرنے کیلئے مبارکبا د پیش کی ۔ قاری عبد الخالق استاذ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو زندگی کے شب وروز میں قرآن کریم کی تعلیمات کو اپنا نا چاہیئے اور اس پر عمل کرنا چاہیئے ۔جناب زاہد نے کہاکہ قرآن کریم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ تلاوت کے ساتھ اس کا احکامات پر عمل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ شہباز اشرف نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔ا س موقع پر محمد ریاض ۔ تنویر عالم ۔ آصف شمیم ۔امجمد علی ۔مولانا اسعد اللہ قاسمی ۔ قاری انیس الرحمن ۔محمد عارف شمیم سمیت متعدد لوگ موجود تھے ۔






