ای وی ایم کا تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ۔ چھیڑ چھاڑ کی خبروں میں فکر مند ہوں: سابق صدر جمہوریہ

نئی دہلی (ایم این این )
ملک بھر میں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی خبروں پر سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی خبروں سے میں فکرمند ہوں۔ ای وی ایم کی سیکورٹی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کو کچھ ایسا کرنا چاہیے جس سے اس طرح کے قیاس پر روک لگے۔