این ڈی اے کی عشائیہ میں شرکت سے قبل نتیش کمار کا اعلان : ’ بہار کو ملنا چاہئے خصوصی ریاست کا درجہ‘

Patna: Bihar Chief Minister Nitish Kumar addressing at a function for the inauguration of developmental schemes of Department of Energy in Patna on Thursday. PTI Photo (PTI5_11_2017_000111A)

پٹنہ21 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
بی جے پی صدر امت شاہ کی جانب سے منگل کی رات کو منعقد این ڈی اے کے عشائیہ میں شامل ہونے سے پہلے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے۔ جنتا دل یونائٹیڈ صدر نے کہا کہ ہم اب بھی بہار کو خصوصی درجہ دلانے کے حق میں ہیں۔ یہ مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم ہے، ہم اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے۔نتیش کمار نے دفعہ 370 ہٹانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی مانگ کو لے کر اختلافات کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ ہم نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو نہیں ہٹایا جانا چاہئے، یونیفارم سول کوڈ لاگو نہیں کیا جانا چاہئے۔ ایودھیا تنازعہ کو باہمی رضامندی / عدالت کی مداخلت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ ہم نے بی جے پی کے ساتھ جب اتحاد کیا تھا، اس وقت بھی ہم ان باتوں پر قائم ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا بی جے پی ان کا رخ جانتی ہے، لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی جیت پر بھی پورا بھروسہ جتایا۔ وہیں انہوں نے ای وی ایم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم پر تمام سوالات فرضی(بوگس) ہیں۔