سخت گیرہندﺅوں سے معافی مانگ کر میں ’ملاو¿ں‘ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا:جاوید اختر

ممبئی22 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
برقع پر پابندی کا متنازعہ مسئلہ اٹھا تو مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے تمام طرح کے پردہ پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ اختر دعوی کرتے ہیں کہ معافی نہ مانگنے پر کرنی فوج نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ریاستی حکومت نے فی الحال ان کو پولیس سیکوریٹی دی ہے۔ اختر کہتے ہیں کہ میں کرنی سینا سے معافی نہیں مانگوںگا کیونکہ ایسا کرنے سے برقع کے خلاف برسوں سے چل رہی ہے میری جنگ پر پانی پھر جائے گا۔ جاوید اخترنے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں میرے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ میں نے 25 سالوں سے مسلم پرسنل لاء، تین طلاق، پردہ کے مروجہ عمل کا مخالف رہا ہوں۔ باقاعدہ ہمارا ایک ادارہ ہے، ہم نے اس کے خلاف جگہ جگہ جلسے کئے ہیں، ہمیں دھمکیاں بھی آئیں۔ اس پر مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور معافی مانگنے کے لئے کہا گیا۔ یعنی میں 20-25 سال سے جو ملاو¿ں سے جنگ لڑرہا ہوں اس پر پانی پھیر دوں، وہ جنگ بند کر دوں۔ آپ سے معافی مانگ لوں گا تو ان سے کیا کہوں گا؟ کس طرح مانگ لوں معافی؟ ویسے بھی پردہ کلچر کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔