نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بی جے پی نے انتخابات 2019 میں واضح اکثریت ضرور حاصل کرلی ہے لیکن یہ خبر اس کیلئے درد سر بن گئی ہے کہ اس کے اسٹار ترجمان اور ہر معاملہ میں پارٹی کے موقف کو درست ٹھہرانے والے ڈاکٹر سمبت پاترا خود اپنی سیٹ نکالنے میں ناکام رہے ۔
سمبت پاترا اڈیشہ کی پری لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑرہے تھے جہاں ان کا مقابلہ بیجو جنتا دل کے امیدوار پنکی مشرا تھا ۔ کانٹے کی ٹکر میں تقریبا ڈھائی ہزار ووٹوں سے سمبت پاتر ا کوشکست کا سامناکرناپڑا ۔سمبت پاتر ا نے کل 488238 ووٹ حاصل کیا جبکہ ان کے حریف نے پنکی مشرا 502136حاصل کرکے جیت اپنی نام کیا ۔






