کشن گنج (ملت ٹائمز)
کشن گنج لو ک سبھا سیٹ سے خلاف توقع نتائج آنے کے بعد اختر الایمان نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنے پارٹی کارکنان اور شائقین کو تسلی دیتے ہوئے حوصلہ بلند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اصل لڑائی ظلم اورنا انصافی کے خلاف ہے ۔ ہم سیمانچل کے حقوق کی جنگ لڑررہے ہیں اور اسے جاری رکھیں گے ۔ ہم صرف ایم پی اور ایم ایل اے بننے کیلئے سیاست میں نہیں آئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کارکنا ن سے اپیل کی کہ آپ اپنے حوصلے بلند رکھیں ۔ عزم اور ہمت کو جواں رکھیں ہمیں سیمانچل کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے اور اسے جاری رکھیں گے۔ دولاکھ 94 سے زائد ووٹ ملے ہیں یہ ہماری کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری پارٹی کے تین امیدوار میدان میں تھے جس میں سے دو جیت گئے ہیں ایک بیرسٹر اسد الدین اویسی اور دوسرے امتیاز جلیل یہ ہماری کامیابی اور باعث مسرت ہے ۔
اختر الایمان نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے آج ہمیں ووٹ نہیں دیا ہے ۔ مخالفت کی ہے وہ بھی کل ہمارے ساتھ آئیں گے اور ہمیں ووٹ کریں گے ۔ہماری مہم جاری رہے گی ۔ سیمانچل کے حقوق کی لڑائی صرف ایم آئی ایم ہی لڑسکتی ہے ۔






