مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3.66 لاکھ سے متجاوز

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ملک کے معاشی حالات ایسے ہیں کہ کہیں بھی لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں ہے لیکن اگر صورتحال ایسے ہی خراب ہوتی رہی تو پھر لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔
ملک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ریاست ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں ایکٹیو کیسز 10،000 سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کل پورے ملک سے ۸۱۴۴۱ نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ملک کے کل کورونا کیسز کے آدھے سے زیادہ کیسز ریاست مہاراشٹر سے ہی ہیں۔
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ ملک کے معاشی حالات ایسے ہیں کہ کہیں بھی لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں ہےلیکن اگر صورتحال ایسے ہی خراب ہوتی رہی تو پھر لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔ ریاست میں فعال کیسز 10،285 کے اضافہ سے جمعرات کے روز مجموعی تعداد بڑھ کر 3،66،533 ہوگئی۔
ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 28،56،163 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران وائرس کے 43،183 نئے کیسش سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز 39،544 کیسز ، منگل کے روز 27،918 کیسز ، پیر کے روز 31،643 اور اتوار کے روز 40،414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسی عرصے کے دوران 32،641 مریضوں کی شفایاب سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 24،33،368 ہوگئی ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں