ممبئی میں ٹیکہ لگوانے والوں کی بھاری بھیڑ ، لوگ ہو رہےہیں پریشان

ممبئی میں ویسے تو 66 بی یم سی کے ویکسینیشن مراکز ہیں اور ان کے ساتھ نو پرائیویٹ مراکز بھی ہیں لیکن بی کےسی ٹیکہ لگانے کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔
کورونا کاخوف اتنا زیادہ ہے کہ لوگ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی ٹیکہ لگوانے کےلئےتیار ہیں۔ ممبئی میں آج سے بزرگوں کےلئےٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہوئی ہے لیکن شروعاتی خبروں کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ ٹیکہ لگوانے نکل آ ئے ہیں جس کی وجہ سے کئی مراکز پر بہت زیادہ بھیڑ ہے۔بہت سے لوگوں کو پریشانی آ رہی ہےاور رجسٹریشن کے بعد بھی لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگ پا رہا ہے۔
ممبئی میں ویسے تو 66 بی یم سی کے ویکسینیشن مراکز ہیں اور ان کے ساتھ نو پرائیویٹ مراکز بھی ہیں لیکن بی کےسی ٹیکہ لگانے کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ اس مرکز پر صبح سے ہی بہت بھیڑ ہےاور خبروں کے مطابق یہاں پانچ ہزار ٹیکےہی ہیں اس لئے یہاں پر زیادہ بزرگ لوگوں کو ہی ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ لوگوں کی اتنی بھیڑ ہے کہ سماجی دوری پر عمل نہیں ہو رہا ہے اور جو بھی پابندیاں یہاں لگی ہوئی تھیں ان پر عمل نہیں ہوتا دکھ رہا ۔
ممبئی کی کچھ معروف ہستیوں نے ٹویٹ کر کےیہ اطلاع دی ہے کہ ان کےساتھ ان کےبزرگ والدین ہیں جن کے ٹیکہ کے لئےانہوں نےرجسٹریشن بھی کرا لیا تھا لیکن اب ان کو یہ نہیں پتہ لگ پا رہا ہے کہ وہ ٹیکہ لگوانے کہاں جائیں ۔ خوف کی وجہ سےزیادہ لوگوں کے باہر آنےاور ٹیکہ کی مقدار کی کمی ہونےکی وجہ سےلوگوں کو پریشانی ہورہی ہے اور پورا نظام گڑبڑا گیا ہے۔