کانگریس نے اتراکھنڈ کے امیدواروں کی فہرست جا ری کی

وزیر اعلی ہریش راوت2سیٹوں سے لڑیں گے الیکشن
نئی دہلی،(ملت ٹائمز ایجنسیاں م ش ناظمی)

کانگریس نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر اتوار کو تمام 70سیٹوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری میں اس کا اعلان کیا۔اس سے پہلے سنیچر کو اتراکھنڈ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ میں تمام 70اسمبلی سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پرتبادلہ خیال ہوا تھا،اس کے بعد اتوار کو اس کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔1پرولا (شیڈول) راج کمار،2یمنوتری۔سنجے ڈوبھال، 3گنگوتری۔وجے پال سنگھ سجوان، 4بدری ناتھ۔راجندر سنگھ بھنڈاری ،5تھرالی (شیڈول) ڈاکٹر جیت رام، 6کرناپریاگ۔ڈاکٹر انسویا پرساد میکھری، 7کیدارناتھ۔منوج راوت، 8ردرپریاگ۔لکشمی رانا، 9گھنشالی (شیڈول) بھیم لال آریہ، 10دیوپریاگ۔منتری پرساد نیتھانی، 11نریندر نگر۔ہمانشو بجالوان، 12پرتاپ نگر۔وکرم سنگھ نیگی، 13چکراتا (شیڈول)پریتم سنگھ ،14وکاس نگر۔نو پربھات، 15سہس پور۔کشور اپادھیائے، 16دھرم پور۔دنیش اگروال، 17راج پور روڈ (شیڈول)راج کمار، 18دہرادون کینٹ۔سوریہ کانت دھسمانا، 19مسوری گوداوری۔تھاپلی، 20ڈویوالا۔ہیرا سنگھ بشٹ، 21رشی کیش۔راج پال کھرولا، 22ہریدوار۔برمہسورپ برمہچاری، 23بی ایچ ای ایل رانی پور۔امبریش کمار، 24جوالاپور (شیڈول)۔برگرس پال سنگھ، 25بھگوان پور (شیڈول)۔ممتا راکیش، 26جبریرا (شیڈول)۔راج پال سنگھ ،27پریرانکلیار۔فرقان احمد، 28روڑکی۔سریش چند جین، 29خان پور۔چنڈریشویر سنگھ، 30منگلور۔قاضی محمد نظام الدین، 31 لکسر۔حاجی تسلیم احمد، 32ہریدوار (دیہی)۔ہریش راوت، 33یمکیشور۔شیلیندر سنگھ راوت ،34پوڑی (شیڈول)۔نول کشور، 35شرینگر۔گنیش گولیال، 36چوباتکھیل۔راج پال سنگھ بشٹ، 37لیسڈان۔لیفٹیننٹ جنرل ٹی پی راوت، 38کوٹدوار۔سریندر سنگھ نیگی، 39دھارچولا۔ہریش دھامی، 40ڈیڈیہاٹ۔پردیپ سنگھ پال، 41پتھورا گڑھ ۔میکھ سنگھ مہر ،42گنگولی ہاٹ (شیڈول)۔نارائن رام آریہ ،43کپکوٹ۔للت فرسوان، 44دوارہاٹ۔مدن سنگھ بشٹ، 45سالٹ۔گنگا پچولی، 46رانی کھیت۔کرن مہارا، 47الموڑا۔منوج تیواری، 48جاگیشور۔گووند سنگھ کجوال، 49لوہاگھاٹ۔کشال سنگھ ادھیکاری، 50چپاوت۔ہمیش کھراول، 51لالکلا۔ہریش چندر درگاپال، 52بھیم تال۔دان سنگھ بھنڈاری، 53نینی تال (شیڈول) سریتا آریہ، 54ہلدوانی۔اندرا ہردییش، 55کالادرگی۔پرکاش جوشی، 56رامنگر۔رنجیت راوت ،57کاشی پور۔منوج جوشی، 58باج پور (شیڈول)۔سنیتا باجوا، 59ردرپور۔تلک راج بیہڑ، 60کچچھا۔ہریش راوت، 61ستارگنج۔مالتی وشواس، 62نانک متا (شیڈول)۔گوپال سنگھ رانا، 63کھٹیما۔بھون چندر کپور۔ اتراکھنڈ میں فی الحال کانگریس پارٹی کی ہی حکومت ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سال 2012میں کانگریس نے 32سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کے وجے بہوگنا وزیر اعلی بنے تھے،بعد میں اتراکھنڈ کی کیدار وادی میں آئے طوفان اور اس میں بہوگنا حکومت کی ناکامی اور ممبران اسمبلی کی بغاوت کے بعد ہریش راوت کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا۔ادھر وجے بہوگنا حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

SHARE