بہار مدرسہ بورڈ کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اجتجاجی مظاہرہ ،وزیر اعلی کی خدمت میں دس نکاتی میمورنڈم پیش

سیتا مڑھی( ملت ٹائمز؍اشتیا ق عالم )
مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن سیتا مڑھی کے زیر اہتما م ضلع کے امبیدکر مجسمہ پر ایک روزہ دھر نا و مظا ہرہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدا رت مولا نا محمد مطیع الرحمن نے کی ۔موقع پر آرگنا ئزیشن کے صد ر مولا نا نو رالا سلام ، سکر یٹری مولا نا سیف اللہ را ضی ،محمد اما ن اللہ، سالک قمر ،محمد رفیق،سرا ج اشرف ،محمد شفیع اللہ کے علا وہ درجنوں لو گ مو جو د تھے ۔دھر نا سے خطا ب کرتے ہو ئے شر کا ء نے کہا کہ بہا ر اسٹیٹ مدرسہ بور ڈ سے ملحقہ مدارس کے اسا تذہ کے حا لات روز بروز بد سے بدتر ہو تے جا رہے ہیں ان کو وقت پر نہ تنخو اہیں ملتی ہیں نہ دیگر مرا عات۔اپنے 10 نکا تی مطا لبات پر مشتمل ایک میمو رنڈم وزیر اعلیٰ کے نام ڈی ایم اورڈی ای او کوسونپا۔جس میں مدرسہ بورڈ کے سبھی اساتذہ وملازمین کی فہرست بورڈ سے حاصل کرکے کابینہ کوسونپی جائے ۔15.02.2011سے 31.08.2013تک تقرر شدہ اساتذہ کو کنٹریکٹ زمرے سے ہٹا کر 15.02.2011سے قبل بحال اساتذہ وملازمین کے مطابق شرح تنخواہ نافذ کیاجائے ۔مدرسوں میں بحال میٹرک ،آئی اے اور بی اے عہدے پر خدمات انجام دے رہے اساتذہ کو تربیت یافتہ کیا جائے ۔دیگر سرکاری ملازمین کی طرح انہیں بھی شرح تنخواہ میں اضافہ ،میڈیکل رہائش اور ان کی طرح دیگر سہولیات فراہم کرائی جائے اور ساتھ ہی ساتویں شرح تنخواہ کمیشن کے تحت انہیں تنخواہ اداکی جائے۔جس میں جی پی ایف کا نظم ہو ۔بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ اور مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی میں ان ہی زبانوں کے جانکار چیئرمین اور وائس چانسلرکے عہدے پر بحال کئے جائیں۔