اتر پردیش کے نقش قدم پر مدھیہ پردیش سرکار، مدرسہ بورڈمیں پرچم کشائی اور پروگرام کی ویڈیوگرافی بھیجنے کا حکم

بھوپال(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے ریاست کے تمام رجسٹرڈ مدارس کو حکم جاری کرکے مدارس کے منتظمین اورمدرسوں میں پڑھنے والے طلباء کو یوم آزادی کو مختلف شہروں میں ’’ترنگا ریلی‘‘منعقد کرنے یا پہلے سے منعقد ہونے والی ریلی میں ضرور شر کت کا حکم دیاہے۔ اس کے علاوہ، مدرسہ بورڈ نے تمام مدارس کے منتظمین کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ اپنے اپنے مدارس میں قومی پرچم لہرائیں اورثقافتی پروگرام منعقد کریں اور ان تمام پروگراموں کی تصویر مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈکے دفترکوبھیجیں۔ یہ حکم مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے پردیش کے تمام مدارس کو 10 اگست 2017 کو جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، تمام مدارس کوہدایات دی گئی ہیں کہ یوم آزادی کے موقع پراپنے اپنے مدارس میں قومی پرچم لہرائیں اور ثقافتی پروگرام کویقینی بنائیں۔