حلیمہ یعقوب سنگا پور کی پہلی خاتون صدر منتخب ،ملک کو مزید ترقی یافتہ بنانے کا عزم

سنگاپور(ملت ٹائمز)
حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں ،ان کے مقابلے میں شامل صالح ماریکن اور فرید خان کو صدارتی الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار قرار دے دیا ہے۔
سنگا پور کے اخبار دی اسٹریٹ ٹائمز کے مطابق سنگاپور کے صدارتی الیکشن کمیشن نے 62 سالہ حلیمہ یعقوب کے صدر بننے کی تصدیق کر دی ہے، حلیمہ کے مقابلے میں 2 امیدوار نااہل قرار پائے ہیں۔سنگاپور کی صدارتی امیدوار حلیمہ یعقوب دیگر امیدواروں کے نااہل ہونے کے بعد سنگا پور کی مجموعی طور پر آٹھویں مگر پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ حلیمہ یعقوب مقابلے کیلئے واحد اہل امیدوار تھیں۔
صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں حلیمہ یعقوب حمایت ،نیک خواہشات کے اظہار اور سپورٹ کرنے کیلئے سنگاپور کی تمام عوام کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ وہ سنگاپور کے ہر آدمی کی صدر ہیں ،وہ محنت سے کام کریں گی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں گی ۔
انہوں نے اپنے شوہر محمد عبد اللہ الحبشی کا بھی شکریہ اداکیا اور کہاکہ انہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ۔
انہوں نے اپن خطاب میںکہاکہ میں ہر فرد کی نمائندگی کروں گی اور سنگاپور کو دنیا میں ایک نمایاں پہچان دلاﺅں گی ۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں صدر کا عہدہ مالائی نژاد باشندوں کیلئے مختص ہے ، حلیمہ یعقوب کے والد ہندوستانی تھے جبکہ ان کی والدہ مالائی نژاد تھیں اور اسی لئے انہیں اس عہدہ کے حصول کیلئے حقدار قراردیاگیاہے