دین بچاﺅ ۔دیش بچاﺅ کانفرنس نے نئی تاریخ رقم کی ،گاندھی میدان نے پہلی مرتبہ دیکھاتھا اتنا بڑا انسانی سیلاب

علی گڑھ۔(ملت ٹائمز)
دین بچاﺅ ۔دیش بچاﺅ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مولانا صلاح الدین شیخ چیرمین البشر اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ انڈیا نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے جمع ہوکر تحفظ شریعت کیلئے آواز بلند کی ہے اور حکومت سے صاف لفظوں میں یہ مطالبہ کیاہے کہ شریعت میں کسی طرح کی مداخلت انہیں منظور نہیں ہے ۔مولانا صلاح الدین شیخ نے کہاکہ دین بچاﺅ ۔دیش بچاﺅ کانفرنس مکمل طور پر کامیاب ثابت ہواہے ۔امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی قیادت پر عوام نے بھر پور اعتماد کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔اس احتجاج کا حکومت نے بھی اثر قبول کیاہے ۔زی نیوز اور آج تک پر چلنے والے ڈبیٹ سے یہ بھی ثابت ہورہاہے کہ حکومت بھی مسلمانوں کے اتنے بڑے مجمع کو دیکھ کر گھبراگئی ہے اس لئے اتنے کامیاب اور اہم پروگرام کو ان چینلوں کے ذریعہ منفی رنگ دیا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 15 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام دین بچاوءدیش بچاﺅ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایک اندازے کے مطابق بیس لاکھ لوگوں نے شرکت تھی اور مسلم مردو خواتین کے علاوہ دلت بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔