نئی دہلی :21؍مارچ (ملت ٹائمز؍یو این آئی) مسلمانان ہند ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر سے اتفاق کرسکتے ہیں بشرطیکہ ان کے بعض کلیدی مطالبات مان لئے جائیں۔
سرکردہ دانشور اور قانون داں ڈاکٹر ظفر محمود نے آج یہاں اجودھیا مسئلہ کو ماورائے عدالت حل کرنے کی سپریم کورٹ کی موافقت پر اپنا یہ خیال ظاہر کیا۔
ڈاکٹر محمود نے جو سچر کمیٹی کے مامور بکار خاص افسر بھی رہ چکے ہیں، کہا کہ وہ مسلمانوں اور فریق ثانی دونوں کے ساتھ ساتھ عدالت کے لئے بھی ’’ لو اور دو ‘‘ کی تجاویز پیش کررہے ہیں۔