فضلائے مدارس کے لئے ڈپلومہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس میں داخلہ کی تاریخ کا اعلان

ممبئی: 25 ؍ مارچ: ( ملت ٹائمز) مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر مولانا محمدبرہان الدین قاسمی نے آج ایک پریس ریلیز کے ذریعہ سال 2107 تا 2019 بیچ کے ڈپلومہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے داخلہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیاہے ۔ تحریری و تقریری امتحان 13 اور 15 اپریل بمطابق 16 و 18رجب المرجب ۱1438ھ بروز جمعرات و سنیچر ، ہیرا گارڈن ہال، نزد عیدگاہ، دیوبند، (یوپی) میں ہوگا۔ واضح رہے کے جمعرات کو تحریری اور سنیچر کو تقریری امتحان ہوگا تحریری امتحان میں پاس طلباء ہی تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہونگے جبکہ داخلہ امتحان میں پاس ہونے کے لئے دونوں میں شرکت لازمی ہے۔

داخلہ امتحان ہندوستان بھر کے سات سینٹرز کے کل (157) سیٹوں کیلئے ہوگا جن میں سے  30 /مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،ممبئی ، 15/ مرکز اسلامی ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور ،گجرات، 12 /جامعہ جلالیہ ہوجائی،آسام، 25 / المعہد العالی الاسلامی، حیدر آباد، 25/ اسلامک اسٹدیز سینٹر فار انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، مدرسہ اسلامیہ بیتیا، مشرقی چمپارن، بہار / 25 مدرسہ محمودیہ ایجوکیشن ایند ریسرچ سینٹر، رام نگر، کرناٹک اور 25/ سیٹیں مرکز احیا ء الفکرالاسلامی ،مظفر آباد ، سہارنپور یوپی کے لئے ہوں گی۔
مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ 1994ء میں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ ہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہ DELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔ اس کورس کی ضرورت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب تک درجن بھر دوسرے ادارون نے اپنے یہاں اسکو شروع کیا ہے جن میں سے سات ادارے باضابطہ مرکز العارف ، ممبئی سے منسلک ہیں۔ ان اداروں میں دینی مدارس اور جامعات سے فار غ التحصیل طلبہ کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ، تاریخ، جغرافیہ، صحافت، ریاضی، جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔
مرکز المعارف اور اس سے منسلک تمام سینٹروں میں قیام و طعام اور تعلیم و تعلم کے حوا لہ سے حتی المقدور بنیادی سہولیا ت ناشتہ، کھانا اور رہائش وغیرہ مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ وقتا فوقتا طلبہ کو مختلف موضوعات مثلا سائنس، جغرا فیہ، ریاضی، صحافت، معاشیات وغیرہ فنون کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ تا کہ یہ علماء پوری خود اعتمادی کے ساتھ جدید تقاضوں کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی ضرورت کے مطابق صحیح رہنمائی کرسکیں۔ ہر سال مر کز المعارف یہ مشترکہ مقا بلہ جاتی داخلہ امتحان منعقد کر تا ہے جس میں مختلف فنون جیسے قرآن و تفسیر، حدیث، فقہ، عربی زبان و ادب نیز عربی اور اردو مضمو ن نگاری و معلومات عامہ پر مشتمل سوالات ہوتے ہیں۔صرف صلاحیت کی بنیاد پر طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اس داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ہندوستان کے کسی بھی ادارے سے عالم یا فاضل ہونا ضروری ہے۔

01 ؍ اپریل2017 سے درخواست فارم مع قواعد داخلہ دیوبند میں جناب مفتی محمد اسعد قاسمی ذمہ دارشعبہ انٹر نیٹ و استاذ دارالعلوم وقف دیوبند اور جناب مولانا توقیر احمد قاسمی، استاذ شعبہء انگریزی دارالعلوم دیوبند سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ تمام سینٹرز میں بھی فارم دستیاب رہیگا۔انٹر نیٹ میںذیل کے پتہ پر مفت فارم ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم رہے گی www.deoband.net/ ۔ فارم جمع کر نیکی آخری تاریخ ممبئی، میں8/اپریل جبکہ دیوبند میں10/اپریل ہے۔ امتحان اور کورس سے متعلق مزید معلومات قواعد داخلہ میں موجود ہے۔ ہندوستان کے کسی بھی حصہ سے تعلق راکھنے والے خواہشمند فضلائے مدارس امتحان داخلہ میں شریک ہو سکتے ہیں۔