حضرت خواجہ اجمےری ؒ کے عرس کے موقع پر جمعےة علماءہند کی جانب سے مےڈےکل کےمپ کا افتتاح
اجمےر شرےف (ملت ٹائمز)
دہشت گردی اور فرقہ پرستی کے بڑھتے رجحان کے سد باب کے لےے صوفےاءاور اولےاءکرام کی تعلےمات کو ملک کے گوشے گوشے مےں پہنچاےا جائے گا۔اس عزم کے اظہار کے ساتھ آج خواجہ کی نگری اجمےر شرےف مےں جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی کے زےر سرپرستی مےڈےکل کےمپ کا افتتاح عمل مےں آےا ، جس کے تحت عرس کے موقع پر زائرےن کو طبی خدمات فراہم کےا جائے گا ۔ آج ےہاں کائےڈ وشرام استھلی مےں منعقد اےک افتتاحی تقرےب مےں جمعےة علماءہند اور درگاہ اجمےر شرےف سے وابستہ ذمہ داران شرےک ہوئے اور اےک ساتھ کھڑے اےمبولےنس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر جمعےة علماءہند کے سکرےٹری مولانا حکےم الدےن قاسمی نے مولانا محمود مدنی کا پےغام پےش کرتے ہوئے کہا کہ صوفےاءکرام نے فرمان رسول کہ” دنےا کی ساری مخلوق اےک کنبہ ہے “ پر زرو دےا ہے ۔ ےہ وہی تعلےم ہے جس سے دنےا مےں جاری بدامنی ، دہشت گردی ، فرقہ پرستی اور نسلی عصبےت پر قدغن لگاےا جاسکتا ہے ، اسی کے تحت جمعےة علماءہند نے ےہےں اجمےر مےں منعقد اپنے ۳۳وےںاجلاس عام مےں اعلان کےا تھا کہ ملک بھر مےں سو عظمت اولےاءکانفرنس منعقد ہو ں گی اور صوفےاءاور اولےاءکرام کی بلاتفرےق انسانےت دوستی ، بہی خواہی کو ملک کے گوشے گوشے مےں پھےلا ےاجائے گا ۔مولانا حکےم الدےن قاسمی نے کہا کہ جمعےة علماءہند کے اکابر رحمہ اللہ کا حضرت خواجہ معےن الدےن چشتی ؒ سے قدےم تعلق ہے ، حضرت شےخ الاسلام مولانا حسےن احمد مدنیؒ اور مولانا حفظ الرحمن سےوہاروی ؒ تو ےہاں بارہا حاضری دے چکے ہےں، اسی قدےم اور دےرےنہ تعلق کو حضرت مولانا محمود مدنی صاحب نے م©ضبوط کرنے کی کوشش کی ہے ، انھوں نے کہا کہ ماضی مےں بھی عرس کے موقع پر جمعےة علماءہند کےمپ لگاتی رہی ہے، ۰۷۹۱ءمےں دےوان صولت حسےن مرحوم کی سرپرستی مےں کےمپ لگا کرجمعےة علماءہند کے کارکنوں اور خادموں نے جو بڑی خدمت انجام دیں، اسے ملک کے مختلف گوشوں مےں سراہا گےا۔
مولانا حکےم الدےن قاسمی نے کہا کہ ہماری ےہ مہم محض خدمت خلق نہےںبلکہ ہندستا ن مےں ملت اسلامےہ ہند کے دوطبقوں کو قرےب لانے کی جدوجہد کا حصہ ہے۔جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمودمدنی نے تنظےم کے ۳۳وےں اجلاس عام مےں ملت اسلامےہ ہند کے لاکھوں مسلمانوں اور اسٹےج پر موجو د سبھی مسالک اور سبھی مذاہب ( ہندو و مسلم ) کے سامنے اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بات کہی تھی اور امن و آشتی کے پےغا م کے لےے اس سرزمےن کو سب سے زےادہ موزوں قرارد ےاتھا۔مولانا مدنی نے ےہ امےد ظاہر کی تھی کہ اس سرزمےن کی برکت سے ملک مےں رہنے والوں مےں ےک جہتی اور اتحاد قائم ہو گا اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہوگا ، خاص طور سے مسلمانوں کے مختلف طبقات کے درمےان جاری کشےدگی ختم ہو گی۔ مولانا محمود مدنی نے اس موقع پر ےہ بھی کہا تھا کہ جمعےة علماءہند، حضرت خواجہ رحمہ اللہ کے اس قول پر کاربند ہے کہ ” طرےقت اور تصوف خدا کی محبت اور اس کے بندوں کی خدمت کے دو عناصر سے وجود مےں آتا ہے اوراسی کا نام ولاےت ہے“ ۔ اسی تصور کو جمعےة علماءہند کے اکابرنے اپنی زندگی سے روشن اور قائم کےا اور خدمت خلق اور خدمت عوام کے راستے سے اسلام کے پےغام محبت وامن کو پھےلانے اورلوگوں کے دلو ںمےں ڈالنے کے لےے ےہ راہ اپنائی۔
حاجی سےد واحد حسےن چشتی انگارا سکرےٹری انجمن خدام سےد زادگان درگاہ اجمےر شرےف نے اپنے خطاب مےں کہا کہ جمعےة علماءہند پورے ملک مےں خدمت خلق کرتی ہے ، اور اس کی اےک تارےخ ہے جسے کوئی نہےں جھٹلا سکتا ، ےہ وہی جمعےة علماءہند ہے جس کے جنرل سکرےٹری مولانا حفظ الرحمن سےوہاروی نے تقسےم ہند کے پرآشوب دور مےں جب اجمےر کے مسلمان منتشر ہوگئے تھے ، اس وقت اجمےر شرےف مےں عرس و دےگر معمولات بند ہوگئے ، تو انھوں نے خود آکر ےہاں اجمےر شرےف جا کر حضرات خدام کی ترجمانی کی ، بلکہ اےک عرصہ تک اےسا رہا کہ نظم و نسق کی ذمہ داری ان پر ہی تھی۔انھوں نے کہا کہ جمعےة علماءہند کے وابستگان خواجہ رحمہ اللہ سے کسی سے کم گہری عقےد ت نہےں رکھتے ، مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ مولانا محمود مدنی صاحب نے اولےاءاللہ کی تعلےمات کو عام کر نے کا بےڑا اٹھا رکھا ہے ۔ وہ ہمےں جہاں بلائےں گے ، ہم جائےں گے ۔ مولانا شبےر احمد نائب صدر جمعےة علماءراجستھان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ جمعےة کے زےر اہتما م ےہاں مےڈےکل کےمپ ۹اپرےل جاری رہے گا اور ان شاءاللہ ضرورت مندوں کی بھرپور خدمت انجام دی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اےک ٹےم تےا رکرلی ہے اور ہم نے فےصلہ کےا ہے کہ اب ہرسال ےہ خدمت انجام دی جائے گی ۔ اس موقع پر دےگر خطاب کرنے والوں مےں مولانا قاری محمد امےن صاحب صدر جمعےة علماءراجستھان ، مولانا ارشد سکرےٹری جمعےة علماءہند ، مولانا سےد سراج معےنی درگاہ اجمےر شرےف ، مولانا حنےف صاحب نائب صدرجمعےة علماءراجستھان نے بھی خطاب کےا ، نظامت کے فرائض مولانا شفےق احمد قاسمی آرگنائزر جمعےة علماءہند نے انجام دےے ۔ دےگر اہم شرکاءمےں خاص طور سے سےد آل بدر چشتی اجمےری ، مفتی محمد عمران بڑودوی سکرےٹری جمعےة علماءگجرات، مولانا رمضان جودھپور، مولانا اےوب اجمےر، مولانا قمر الدےن، قاضی فرقان اجمےر، مولانا ابوالحسن پالن پوری، مولانا علےم الدےن اجمےری ، مولانا عظےم اللہ صدےقی قاسمی وغیرہ ۔