یوگی نے 3 طلاق کے مسئلہ کو ہوا دی ، کہا:خاموش رہنے والے لوگ بھی مجرم ہیں

لکھنؤ(ملت ٹائمز)
تین طلاق کے نظام کو برقرار رکھنے کے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے واضح موقف کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ملک کا سیاسی طبقہ اس مسئلے کو لے کر خاموش بنا ہوا ہے۔اس سے پورا نظام کٹہرے میں کھڑا ہو گیا ہے اور مجرموں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر خاموش رہنے والے لوگ بھی اس کے مجرم ہیں۔وزیر اعلی نے سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی 91ویں جینتی پر یہاں منعقد پروگرام میں تین طلاق کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ایک نئی بحث چلی آ رہی ہے، کچھ لوگ ملک کی اس حساس مسئلہ پر منہ بند کئے ہوئے ہیں، تو مجھے مہابھارت کا وہ اجتماع یاد آتا ہے، جب دروپدی کا چیرہرن ہو رہا تھا ، تب دروپدی نے اس بھرے اجلاس سے ایک سوال پوچھا تھا کہ آخر اس گناہ کا مجرم کون ہے؟یوگی نے کہا کہ تب کوئی بول نہیں پایا تھا، صرف ویدر نے کہا تھا کہ ایک تہائی مجرم وہ شخص ہیں، جو یہ جرم کر رہے ہیں، ایک تہائی مجرم وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھی ہیں، اور تہائی وہ ہیں جو اس واقعہ پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ملک کا سیاسی حلقہ تین طلاق کو لے کر خاموش بنا ہوا ہے، سچ پوچھیں تو یہ صورت حال پورے نظام کو کٹہرے میں کھڑا کر دیتا ہے، مجرموں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھیوں کو اور خاموش لوگوں کو بھی۔یوگی کا یہ بیان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے کل تین طلاق کے مسئلہ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کے پیش نظر کافی اہم سمجھا جا تا ہے۔

SHARE