یوپی میں جنگل راج؟ پھر سلگا سہارنپور، مہارانا پرتاپ جینتی کے جلوس پر ہنگامہ

یوگی کے راج میں دبنگوں نے جلائے دلتوں کے گھر،ایک کی موت، درجنوں زخمی
سہارنپور،(ملت ٹائمز، ایجنسیاں)
کیایوپی میں جنگل راج برقرارہے ؟۔اکھلیش سرکارمیں ایک ایک واقعہ پرمیڈیازمین آسمان ایک کررہاتھااورجنگل راج کی تصویردکھارہاتھالیکن آئے دن یوپی میں ہورہی واردات پروہ چپی سادھے ہواہے۔بی جے پی نے توگڈگورننس کاوعدہ کیاتھالیکن صورتحال جوں کے توں ہے اورفرقہ پرستوں کے حوصلے ساتویں آسمان پرہیں۔یوپی کا سہارنپور ضلع ایک بار پھردہل گیا۔ مہارانا پرتاپ جینتی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا یاترا کو لے کر یہاں دو فریق آپس میں بھڑ گئے۔ اس ٹکراؤ میں دبنگوں نے دلتوں کے ساتھ مارپیٹ کی اور قریب دو درجن گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ اس پورے واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ 10 سے 12 افراد زخمی ہیں، فی الحال علاقے میں امن ہے۔سہارنپور کے شبیرپور گاؤں میں جمعہ کو مہارانا پرتاپ جینتی کے جلوس میں ڈی جے بجانے کو لے کر دوفریق میں جم کر ہنگامہ ہوا، دبنگوں نے دلتوں کے درجنوں گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاؤں میں آگ زنی شروع ہو گئی، دو فریقوں میں ہوئے پتھراؤ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کے سامنے ہی تشدد اور آگ زنی ہوتی رہی۔تشدد اور آگ زنی کی بھینٹ چڑھے اس گاؤں میں دبنگوں نے کسی پر بھی ترس نہیں کھایا۔ الزام ہے کہ دبنگوں نے بزرگوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اور بہت سے گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ شبیرپور گاؤں میں فی الحال کشیدگی بنی ہوئی ہے اور پورے گاؤں کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلی افسر حالات پر خود نظر بنائے ہوئے ہیں۔
SHARE