نئی دہلی (ملت ٹائمز؍شہنواز ناظمی)
بہار کے سابق وزیر آل انڈیا مسلم کانفرنس کے صدر شمائل نبی نے آج معمر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ سے ملاقات کی او راس دوران ملک کے مسائل پرطویل گفتگو ہوئی،دونوں معمر لیڈر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وقت کے حالات بہت ناسازگار ہیں،ہر طرف فرقہ فرقہ واریت کا ماحول ہے ،امن وسلامتی کا فقدان ہوچکاہے اور ملک انتہائی نازک حالات سے دوچار ہے ،دونوں لیڈروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سیکولر طاقتوں کو متحدہونا ضروری ہے ،آپسی اختلاقات بھلاکر سب لوگ مضبوطی کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کریں اور ملک کی میں جو بے خوفی کی فضاء طاری ہے اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں ۔اس موقع پر مولانا آزاد اکیڈمی کے صدر مفتی عطاء الرحمن قاسمی اور جناب شہزاد نبی بھی موجو د تھے ۔





