لکھنو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
یوپی میں اینٹی رومیو ڈرائیو فیل ہو جانے کے بعد اب پولیس کو رومیو پہچاننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔اس ٹریننگ میں انہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مورل پولیسنگ نہ کریں اور محبت کرنے والوں کو تنگ نہ کریں۔انہیں گزشتہ اینٹی رومیو ڈرائیو کے ویڈیودکھاکر ان کی غلطیاں بتائی جا رہی ہیں۔کچھ وقت پہلے پولیس بھائی بہن کو بھی رومیوبتاکرپکڑ لے گئی تھی، جس کی بہت تنقید ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں جھانسی کی ایک خاتون پولیس افسر اینٹی رومیو ڈرائیو کے دوران ملکہ لکشمی کے قلعہ میں پہنچیں اوروہاں بیٹھی لڑکیوں کوبے عزت کرکے گھربھگا دیا۔انہوں نے اپنی دوست سے گفتگوکرتے ہوئے ایک لڑکے کو کان پکڑکراٹٹھک- بیٹھک کرائی۔چونکہ عورت افسر اپنے ساتھ نیوز چینلز کے مقامی صحافیوں کوساتھ لے کر چل رہی تھیں لہٰذا اس بے قصور لڑکے کی ملک بھر میں بے عزتی بھی ہوئی۔پولیس کی ٹریننگ میں اب اس طرح کی ویڈیو دکھا کر انہیں ان کی غلطی بتائی جا رہی ہے۔