پٹنہ (محمد اشفاق ساقی ملت ٹائمز)
بی جے پی کے سینئرلیڈرسشیل کمارمودی ان دنوں الزام تراشی کے جاب میں مصروف ہیں اوریوں لگتاہے کہ ان کی پوری توجہ لالوکے اہل خانہ پرالزام تراشی پر ہے ۔اب انہوں نے منگل کو دعویٰ کیاکہ راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی کے گرفتار چاٹرڈ اکا¶نٹنٹ راجیش اگروال نے ای ڈی کے سامنے قبول کیاہے کہ ایک شیل کمپنی کے ذریعے 1.20کروڑ روپے کے کالے دھن کوسفیدبنایا۔سشیل نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ اس 1.20کروڑ روپے کی رقم سے میسانے دہلی کے بجواسن علاقے میں ایک فارم ہا¶س خریدا۔اگرچہ اس الزام پر میسا بھارتی کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی کے آج گرفتار چاٹرڈ اکا¶نٹنٹ راجیش اگروال نے ای ڈی کے سامنے قبول کیاہے کہ مشیل پکرس اینڈ پرنٹرپرائیوٹ لمیٹڈ نامی شیل کمپنی کے ذریعے 1.20کروڑ روپے کا کالا دھن کو سفید بنایاگیا۔گذشتہ 13مارچ کوآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی پر مذکورہ ارادے کا الزام لگانے والے سشیل نے کہا کہ دوبیگھہ زمین جس پر مال کی تعمیر کی جارہی ہے جس کو چھوڑ کر لالو کے خاندان دیگر گمنام جائیداد کے بارے میں نہ تو قبول ہے اور نہ ہی انکارکیاہے۔