کیرالہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
جانوروں کے بازار میں ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگائے جانے کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پربرستے ہوئے کیرل کے وزیراعلیٰ وجین نے کہا کہ ان کی ریاست کے لوگوں کو کھانے کی آدتوں کے بارے میں نئی دہلی یاناگپور سے سیکھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ی وجین نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ کیرل کے باشندوں کی کھانے کی روایتی عاداتیں ہیں جو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہے، اور انہیں کوئی نہیں بدل سکتا۔وزیراعلیٰ پنارایی وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو اپنی پسند کا کھانا کرنے کے لئے تمام سہولیات دے گی۔کےرل کے عوام کے لئے ہم نئی دہلی (مرکزی حکومت)یا ناگپور (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس ہیڈکوارٹر)میں کسی سے سیکھ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر جلیل نے کہاکہ ریاستی حکومت اس روک کو ہٹانے کے لئے ایک نیاقانون بنانے پر غور کریں گے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے ریاستی سیکرٹری کوڈیری بالکرشن نے بھی کوجھیکوڈمیں کہاکہ مرکزی حکومت آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔