دیوبند میں بدمعاشوں سے عاجز آکرایک محلہ کے درجنوں لوگوںنے نقلی مکانی کافیصلہ کیا

گھروںکی دیواروں پر نقلی مکانی کی تحریر درج ہونے کامعاملہ شہر میںموضوع بحث، پولیس انتظامیہ لاعلم
دیوبند(ملت ٹائمز سمیر چودھری)
بدمعاش قسم کے نوجوان سے پریشان ہوکر تقریباً نصف درجن خاندان محلہ سے نقلی مکانی کرنے کو مجبور ہورہے ہیں،جس کے سبب مذکورہ لوگوں نے اپنے مکان کے باہر ’پلاین یہ مکان بکاو¿ ہے‘ کا نوٹس لگا دیاہے،گھروں کے باہر لکھا گیا لفظ ’پلاین‘ شہر میں موضوع بحث بناہواہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ لہسواڑہ میںواقع کئی مکانوں کے باہر ’پلاین یہ مکان بکاو¿ ہے‘ لکھا ہوا دکھائی دے رہاہے۔ اپنے گھروں میں نقلی مکان کا لفظ لکھنے والے لوگ محمد مصطفی،محمد عادل، عبدالسلام،استخار اور صادق وغیرہ کا کہناہے کہ محلہ میں ہی دانش ولد شفیق نام کا ایک نوجوان رہتاہے،جو بے حد جھگڑالو اور بدمعاش قسم کانوجوان ہے،جو بلاوجہ محلہ والوں کے ساتھ گالی گلوچ اور مارپیٹ کرتاہے،اسلئے اب اس محلہ میں رہنا دشوار ہوتا جارہاہے۔ الزام ہے کہ وہ ہی نہیں بلکہ محلہ کا تقریباً ہر شخص دانش کی حرکتوں اور خوف سے پریشان ہے۔ آج صبح بھی دانش نے محلہ کے آفتاب ولد عبدالعزیز اس وقت مارپیٹ کر زخمی کردیا جب وہ سبزی لینے کے لئے جی ٹی روڈ پرواقع منڈی سمیتی میں جارہی تھا۔ مذکورہ لوگوں کا کہناہے کہ مسلسل بگڑتے جارہے حالات کے سبب انہوں نے مجبور ہوکر اس محلہ سے نقلی مکانی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔اسی کے سبب انہوںنے اپنے گھر کے باہر ’پلاین یہ مکان بکاو¿ ہے‘کا نوٹس لگا دیاہے۔ محلہ لہسواڑہ میں واقع کئی مکانوں کے باہر لکھا لفظ’ پلاین یہ مکان بکاو¿ ہے‘ شہر میں موضوع بحث بناہواہے۔ وہیں کوتوالی انچارج پنکج کمار تیاگی کاکہناہے کہ انہیں ابھی تک کسی طرح کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے،اگر ایسا کوئی معاملہ ان کے سامنے آتاہے تواس پر ضرور قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔