کولکاتا(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کو عبادت اور خلق خدا کی خدمت میں گزارنے کی تلقین کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہو رہی ہیں۔ مسلمانوں کےلئے یہ ماہ مقدس نیکیوں کی موسلادھار بارش برساتا ہے اور ہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
محترمہ خان آج شہر کے44نمبر وارڈ میں غربا اور مساکین کے درمیان افطار کٹس کی تقسیم کے جلسہ سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے۔ اور یہ11مہینوں کے ایک بعد صرف ایک بار آتا ہے اس لئے اس مہینہ کو شاپنگ اور خریداری میں گزارنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں حاصل کرنے کیلئے ہم مسلمانوں کو اپنی تمام تر توانائیاں عبادت اور خلق خدا کی خدمت میں صرف کرنی چاہئیں ۔
فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی جانب سے افطار کٹس تقسیم کی اس تقریب میں ایمن فاطمہ‘ سیدعثمان جاوید‘ محمد دانش‘ شاہدحسین‘ شبیر علی اور دیگر بھی شامل تھے ۔





