رمضان،قرآن،صیام اور قیام کے عنوان پر مولانامحمدقاسم کا اہم خطاب
پٹنہ(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
مدنی مسجدجامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں،تراویح میں آج قرآن کریم کا ایک دور مکمل ہوا،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے بانی جناب مولانامحمدقاسم ،ناظم جامعہ جناب مولانامحمدناظم ،مولانامرغوب الرحمن ،خالد انورپورنوی،مفتی محمداکرم ،مفتی ارشد،قاسمی قاری ایازاحمد،مولاناعبد الرحمن ،قاری ابوصالح ،مولاناذاکر ، قاری دستگیر،حافظ ریاض ،حافظ نجم الہدیٰ ،ومولاناامیرالہدیٰ ودیگر اساتذہ جامعہ مدنیہ ،طلبہ ،اور محلہ سبل پورکے بوڑھے ،بزرگ ،نوجوان اور بچے کثیر تعداد میں شریک ہوئے،اور حافظ قرآن جناب مولاناعامرالدین قاسمی ،بھاگلپوری کو مبارکبادی پیش کی،اس موقع پر جمعیة علماءبہار کے صدرمحترم جناب مولانامحمدقاسم صاحب نے رمضان، قرآن، صیام اور قیام کے عنوان پر اہم خطاب فرمایا،انہوں نے کہا: ماہ رمضان بہت ہی مبارک مہینہ ہے ،اس مہینہ میں اللہ کی طرف سے رحمت کی ہواچلتی ہے تو صرف مسلمانوں کو ہی نہیں لگتی ہے ،بلکہ مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کو بھی لگتی ہے ،انہوں نے کہا:ماہ رمضان کی فضیلت اس لئے بھی ہے کہ اسی مہینے میں قرآن کریم نازل ہوا،اس مہینہ میں روزہ رکھنااللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ پر فرض قراردیاہے،ہر نیکی کا بدلہ فرشتوں کے ذریعہ دیاجاتاہے مگر روزہ کے بارے میں حدیث قدسی ہے :اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :روزہ میرے لئے اور اسکا بدلہ بھی میں دونگا۔انہوں نے کہا:صرف کھانے ،پینے سے رکنے کانام روزہ نہیں ہے بلکہ جھوٹی باتوں ،الزام تراشیوں،اور دوسروں پر عیب جوئی سے بھی احتراز ضروری ہے ،ورنہ توقیامت کے دن ساری نیکیاں اسے دے دی جائیں گی جس کی طعنہ زنی کی ہوگی،انہوں نے کہا:آج قرآن کریم کا ایک دورمکمل ہوا؛لیکن تراویح تو رمضان کے مکمل ہونے تک اداکرنی ہے ،اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایاہے :جس نے رمضان کی رات میں قیام کیا،ایمان کی حالت میں اور ثواب کی خاطر تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلی خطاوں کو معاف فرمادیتاہے،واضح رہے کہ ہر سال جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کی وسیع وعریض مدنی مسجد،مدرسہ قاسم العلوم مجیب پور،فتوحہ،اورجناب مولانامحمدقاسم کی رہائش گاہ نفیس کالونی پٹنہ میں جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کی طرف سے باضابطہ تراویح کا اہتمام ہوتاہے ،صدرمحترم جمعیة علماءبہار جناب مولانامحمدقاسم کے ذریعہ سے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ،مدرسہ قاسم العلوم مجیب پور،فتوحہ ،اور نفیس کالونی پٹنہ میں اساتذہ ،طلبہ کے ساتھ باہر سے آنے والے سفراءاور مہمانوںکے لئے افطاری ،کھانے اور سحر ی کا انتظام بھی کیاجاتاہے،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے بانی جناب مولانامحمدقاسم کی رہائش گاہ نفیس کالونی پٹنہ میں بھی جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب صدرمدرس جامعہ مدنیہ سبل پورنے تراویح میں قرآن کریم کا ایک دورمکمل کیا،اور آج ۴۱رمضان سے حافظ وقاری حارث سلمہ اللہ تراویح میں قرآن کریم کا دوسرا دورشروع کریں گے،اللہ تعالیٰ اس کے منتظم جناب مولانامحمدقاسم صاحب بانی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کو اجرعظیم عطاءفرمائے۔آمین





