حامد انصاری کے ہاتھوں کانگریس کے اخبار نیشنل ہیرالڈکی دوبارہ شروعات،کرناٹک سے آغاز

نئی دہلی(ملت ٹائمزشہنواز)
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پیر کو اپنے نیشنل ہیرالڈ اخبار ری لانچ کرنے بنگلور جائیں گے۔پارٹی کے مطابق راہل پیر کو دوپہر بارہ بجے نیشنل ہیرالڈ اخبار کا افتتاح کرنے کے بعد شام ساڑھے تین بجے صوبہ کے لیڈران کے ساتھ ایک اجلاس بھی کریں گے۔اگرچہ ری لانچنگ سے پہلے بنگلور سے 10000اور دیگر اضلاع سے 2000-2000سبسکرپشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے لئے اس کا سبسکرپشن لازمی کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اخبار کی ری لانچنگ کے پروگرام میں نائب صدر حامد انصاری، اے آئی سی سی خزانچی موتی لال ووہرا اور کانگریس کے دیگر لیڈران موجود رہیں گے۔آغاز میں نیشنل ہیرالڈ ہفتہ وار اخبار کے طور پر لانچ کیا جائے گا، لیکن کچھ وقت بعد اس کا یومیہ اخبار آئے گا۔نیشنل ہیرالڈ کا آغاز 1938میں کیاگیاتھا، یہ اخبار کا 70واں سال ہے اور پارٹی نے اس اخبار کو کرناٹک میں ری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فی الحال کرناٹک ایسی ریاست ہے، جہاں کانگریس کی پوزیشن مضبوط ہے۔سبسکرپشن کی سالانہ فیس 1000روپے رکھی گئی ہے۔