ممبئی میں موسم کی پہلی بارش ،روزہ داروں میں خوشی کی لہر

ممبئی(ملت ٹائمزنمائندہ
پیر کو ممبئی اور اطراف کے شہری علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، اچانک ہوئی بارش سے جہاں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہیں کئی جگہ ٹریفک جام کے مسئلے سے بھی لوگ دو چار ہوئے، اس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی لگ جانے کی صورت حال پیدا ہو گئی، شام میں بجلی کی گرج کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی۔