کسانوں کے بحران کے لئے نوٹ بندی ذمہ دار، قرض معاف کرنا ضروری ہے۔ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کونشانہ پرلیا،بی جے پی سے وعدہ پوراکرنے کامطالبہ

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
کسان تحریک کی آنچ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے ہوتے ہوئے اب آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی اب کسانوں کے مفاد کو لے کر مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔ممتا بنرجی نے بدھ کی شام کو ہندی اور انگریزی دونوں ہی زبانوں میں کسانوں کی حمایت میں مسلسل تین ٹوئٹ کیے۔ممتابنرجی نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھاہے کہ بھارت حکومت کو پورے ملک میں کسانوں کاقرض معاف کرناپڑے گا۔کسان جب تحریک چلا رہے ہیں تب حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔کسانوں کے اس بحران کا سبب ہے نوٹ بندی۔حکمراں جماعت اپنے وعدوں کو نبھائیں اور ریاستوں پر اپنے ذمہ داریوں کو نہ تھوپیں۔اپنے دوسرے ٹویٹس میں ممتابنرجی نے مودی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی نوٹ بندی کونشانے پرلیاہے۔انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ کسانوں کے اس بحران کی وجہ سے ہے نوٹ بندی۔حکمراں جماعت اپنے وعدوں کو ادا کریں اور ریاستوں پر اپنے ذمہ داریوں کو نہ تھوپیں۔