ایس ڈی پی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام صحافیوں ، دانشوران اور سیاسی رہنما ﺅں کی شرکت

نئی دہلی ( ملت ٹائمزپریس ریلیز )
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کی جانب سے 16جون 2017 کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت افطار میں کئی معروف صحافی،سماجی او ر انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان، دانشوران، کمیونٹی اور سیاسی رہنما ﺅں نے شرکت کی۔ افطار تقریب کے موقع پر ممتاز سینئر صحافی اور مصنف کلدیپ نیئرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘مسلمانوں کو ملک میں کسی بھی دوسرے برادریوں کی طرح بھارت کے شہریوں کے طور پر تمام حقوق حاصل ہیں۔مسلمانوں کو اس ملک میں اپنے آپ کو غیر محفوظ یا کمتر محسوس کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کے مسلمان اب دفاعی موڈ میں ہیں جس سے انہیں اجتناب کرنا چاہئے۔ مسلمانوں کو سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہئے اور ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے محنت کرنا چاہئے جس سے ملک کے تمام شہری ایک ہی برادری کے طور پر مل جل کر رہ سکیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس موقع پراپنی تقریر میں رمضان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے جو پیغام آرہا ہے وہ خوش آئند نہیں ہے۔ دنیا کے تقریبا تمام ممالک جنگ پروری کے موڈ میں ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کا نفرت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ دنیا کے مسلح افواج آج ہمارے ملک کے قریبی دوست ہیں۔ تقریبا 100سال کے منصوبہ بندی اور کوششوں کے نتیجے میں آج ملک میں غیر صحت مند صورتحال پید ا ہوا ہے لیکن اگر ہم جمہوریت اور سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کے ساتھ خلوص کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں تو ہم اس صورتحال پر قابو پاسکتے ہیںاور فرقہ واریت و نفرت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے تمام مہمانوں کا استقبا ل کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹریس ایم ۔کے۔ فیضی، محمد شفیع، الیاس محمد تمبے، ویمن انڈیا موﺅمنٹ کی قومی صدر محترمہ یاسمین فاروقی،پاپولرفرنٹ آف انڈیا نارتھ زون کے سکریرٹریس انیس انصاری، شفیع اللہ، پاپو لرفرنٹ دہلی کے صدر پرویز احمد، راجیہ سبھا رکن کے۔ سی ۔ تیاگی، IGNOUوائس چانسلرپروفیسر محمد اسلم ، انسانی حقوق کارکن اور مصنف روی نائر، کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین خورشید احمد سید، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین قمرعالم، آل انڈیا سکھ یوتھ فورم کی جانب سے منیندر سنگھ، صحافیوں میں ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی، یاور رحمن ، احمد نظیم، اہتشام خان، افسر الحسن، طارق انور، خورشید ربانی، حناکوثر اور معروف سرگرم کارکنان اشوک بھارتی، بھائی تیج سنگھ وغیرہ اس تقریب میں شریک رہے۔