نئی دہلی(ملت ٹائمز)
وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے اتوار کو محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات کامطالبہ کیاہے۔کیجریوال کا تبصرہ جنتاکا رپوٹر شائع ایک رپورٹ کے بعدآیا ہے، جس میں یہ الزام لگایا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی نے بغیر کوئی کام کئے سڑکوں اور نالوں کی بحالی سے متعلق ایک بل پاس کر دیا۔جنتا کا رپوٹر نیوزپورٹل نے ہندی نیوز چینل کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کے پاس مبینہ دھاندلی سے متعلق تمام دستاویزات ہیں۔کیجریوال نے رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ براہِ مہربانی تمام دستاویزات بھیج دیجئے۔میں ان کی فوری انکوائری کرواﺅںگا۔